حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا: دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ امید ہے کہ سعودی برادران بھی بیجنگ معاہدے کے پابند رہیں گے۔
انہوں نے کہا: کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری واشنگٹن اور تل ابیب پر عائد ہوتی ہے۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے پورے خطے کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو دشمن نہیں سمجھتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: خطے میں امریکی اڈوں کی وجہ سے ہی بدامنی پیدا ہوئی ہے۔ یہ جنگ پورے خطے پر مسلط کی گئی ہے لیکن ہم جارحیت کرنے والوں کو سخت سبق سکھائیں گے۔









آپ کا تبصرہ